چین نے ریو اولمپکس میں طلائی تمغوں کا کھاتہ کھول دیا

کو سوو نے اپنا پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیت کر تاریخ مرتب کر لی

پیر 8 اگست 2016 15:30

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) غوطہ خوروں ، نشانہ باز اور ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل مارک میں چین کو مقام دلا دیا اور ریواولمپکس کے دوسرے روز کے مقابلوں میں تین طلائی تمغے حاصل کر لئے ہیں جبکہ کو سوو نے گذشتہ روز پہلا اولمپک طلائی تمغہ حاصل کرکے تاریخ مرتب کر لی ہے ، پہلے روز طلائی تمغے کی قحط سالی کے بعد چینی نشا نہ باز ژانگ مینگ شوئی نے سب سے پہلے طلائی تمغہ کا کھاتہ کھلا ، اولمپک میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی چینی خاتون نے خواتین کے دس میٹر کے ایئر پسٹل کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

ژانگ نے 8رکنی فائنل کا اختتام 199.4پوائنٹس سے کیا ، روسی کھلاڑی دوسرے اور یونان کی کھلاڑی تیسرے نمبر پر رہیں ۔ نشانہ بازی کے علاوہ چین نے روایتی طورپر مضبوط سپورٹس غوطہ خوری اور ویٹ لفٹنگ میں بھی مزید دو طلائی تمغے جیتے ہیں ، چینی ویٹ لفٹر لونگ فیگ چوان مردوں کے 56کلوگرام ویٹ لفٹنگ کا اعزاز حاصل کر کے جبکہ عالمی ریکارڈ مجموعی 307کلوگرام ہے ،دوسرا اولمپک طلائی تمغہ جیت لیا ، سٹار غوطہ خور وومنشیا اور شائی ٹسنگماؤ فیور ٹ کی توقعات پر پوری اتریں اور پانچ غوطوں سے 345.60پوائنٹس حاصل کر کے خواتین کا سنچورائزڈ 3ایم سپرنگ بورڈ کااعزاز جیت لیا ، تیس سالہ وو نے کسی خاتون کی طرف سے اولمپک غوطہ خوری میں سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ، اس سے پہلے یہ اعزاز اس کی ہم وطن گوؤ جنگ کے پاس تھا ، اس کے علاوہ وہ اولمپک غوطہ خوری میڈل حاصل کرنے والی معمر ترین خاتون بھی بن گئی ہے ، اسی طرح اس نے امریکی میکی کنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ا س نے 28برس کی عمر میں 1972میں سپرنگ بورڈ اعزاز جیتا تھا ۔

(جاری ہے)

مزید برآں وو نے بیشتر اولمپک گیمز (چار ) میں غوطہ خوری اعزاز کے لئے کینیڈ کی ایمسیلی سیمنس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :