اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، ہڑتال کا اعلان

پیر 8 اگست 2016 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیصدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ وکلا اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیں، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کوئٹہ بار کے صدر کے قتل اور کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اورشہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وکلا، صحافیوں اور عوام کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔حکومت وکلا اور سول سوسائٹی کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ممبراسلام آباد بار کونسل جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ بھارت بلوچستان میں دہشت کردی میں ملوث ہے۔ بھارتی مداخلت کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :