یمن، باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی
پیر 8 اگست 2016 16:13
(جاری ہے)
سعودی بارڈر فورسز نے تین روز قبل سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کی مسلسل نگرانی کے بعد انہیں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں الملاحیط اور جبل الدود کے مقامات پر درجنوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد میں شامل جنگی طیاروں نے بھی یمن کے اندر حوثیوں اور مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ الحجہ گورنری میں اتحادی طیاروں نے حرض۔ میدی، الطوال گذرگاہ اور وادی بن عبداللہ میں المداحشہ کے مقام پر باغیوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے۔اتحادی طیاروں نے محاذ جنگ کی طرف بھیجے گئے اسلحہ اور جنگجووٴں پر مشتمل باغیوں کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا اور باغیوں کی متعدد گاڑیاں تباہ کردیں۔ایمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے نھم کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کارروائی کویت کی میزبانی میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کی گئی ہے۔نھم گورنری میں حکومتی فورسز نے جبل المنارہ اور دیگر مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔خیال رہے کہ تزویراتی اعتبار سے نھم گورنری نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ دارالحکومت صنعاء کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ نھم پر کنٹرول سے صنعاء سے باغیوں کو نکال باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ نھم گورنری کے بعض علاقے پہلے ہی حکومتی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ ارحب، بنی حشیش اور بنی حارث کے علاقوں پر فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔جبل المنارہ پر بھی حال ہی میں یمن کی سرکاری فوج نے مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے قبضہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.