بھارت، کیرالہ کے ایک سکول میں داعش کے رضاکاروں کی جنگی تربیت

سکول میں عراق اور شام کیلئے چالیس سے زاید رضاکاروں کو بھرتی کیا گیا

پیر 8 اگست 2016 16:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سکول میں دولت اسلامیہ کے رضاکاروں کو جنگی تربیت دی جاتی رہی اورسکول میں عراق اور شام میں لڑائی کیلئے چالیس سے زائد رضاکاروں کو بھرتی کیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق شمالی کیرالہ کے تھرعکارپور علاقے میں واقع ایک سکول کی خاتون ٹیچر 28سالہ یاسمین احمد کو گزشتہ ہفتے نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خاتون ٹیچر پر الزام ہے کہ وہ اپنے سکول میں قرآن کلاسسز کی آڑ میں دولت اسلامیہ کیلئے رضاکاروں کی بھرتی میں ملوث ہے۔ اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک افغان شہری عبدالرشید کے ساتھ ملکر دولت اسلامیہ کیلئے چالیس سے زائد رضاکاروں کو جہادی تربیت فراہم کی اور انہیں عراق اور شام میں لڑائی کیلئے کو بھرتی کیا۔ افغان شہری عبدالرشید گزشتہ ماہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 21 نوجوانوں کے ساتھ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ خاتون ٹیچرکا کہنا تھا کہ وہ عبدالرشید سے ملنے افغانستان جارہی تھی

متعلقہ عنوان :