پولیو وائرس کی شناخت کے لئے پاکستان میں جدید ترین میکانزم متعارف کروا دیا گیا

سسٹم واشنگٹن یونیورسٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہیجوآسانی سے استعمال ہونے والی کٹ پر مشتمل ہے ، رپورٹ

پیر 8 اگست 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) پولیو وائرس کی شناخت کے لئے پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید ترین میکانزم ( بی ایم ایف ایس ) متعارف کروا دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سسٹم یونیورسٹی آف واشنگٹن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور یہ ماحولیاتی نظام میں وائرس کے چھوٹے سے چھوٹے حصے کو بھی شناخت اور نشاندہی کر سکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایم ایس ایف ایک اور۴ آسانی سے استعمال ہونے والی کٹ پر مشتمل ہے اور یہ ورکرز کو مزید سیال مائع ( Fluid ) اکٹھے کرنے کے قابل بناتا ہے جس سے ماحول میں کسی بھی پولیو وائرس کو تلاش کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے اس کے علاوہ یہ کت استعمال کرنے میں حفظان صحت کے اصولوں پر پوری اترتی ہے اگر پولیو کسی ڈھیر کے نمونوں میں پایا گیا ہے تو اسے پازیٹو ( مثبت) کہا جاتا ہے اگر کسی نمونے میں پولیو وائرس موجود ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس علاقے کے بچوں کے قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور انہیں بیماری لگنے کا زیاہ خطرہ ہے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے تحت وقتاً فوقتاً 42 ماحولیاتی نمونوں اکٹھے کئے جاتے ہیں اور 14 شہروں سے انہیں اکٹھے کر کے این آئی ایچ ( NIH) بھیج دیا جاتا ہے نئے سسٹم کے تحت جمع کئے گئے نمونوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل آباد اور پشاور کے نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی چھوٹی مقدار پائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ہم ان علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ سال کے اختتام پر وائرس مکمل ختم ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :