پاکستانی تیراک حارث بانڈے بھی ریواولمپکس 2016ء سے باہر ہوگئے

پیر 8 اگست 2016 16:27

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپک کے 400میٹر فری سٹائل سو ئمنگ ایونٹ میں آخری نمبر پر آکر کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

17سالہ حارث بانڈے مینز 400 میٹر فری سٹائل سوئمنگ ایونٹ میں 49 تیراکوں میں آخری نمبر پر رہے ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کیا،حارث 2015ء میں روس کے شہر کازان میں ہونے والی سوئمنگ چیمپئن شپ میں اپنا ریکارڈ بھی توڑنے میں ناکام رہے حارث پابنڈے نے پاکستان کے سترہ رکنی دستے میں شامل ساتھ ایتھلیٹس میں سے ایک تھے اس شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں اب سوئمر لیانا سوان ، جوڈو میں شاہ حسین ، ایتھلیٹس محبوب علی اور نجمہ پروین اور شوٹر غلام مصطفی پر لگی ہیں

متعلقہ عنوان :