حالیہ بارشوں کی وجہ سے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب

پیر 8 اگست 2016 16:30

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) حالیہ بارشوں کی وجہ سے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب سیاسی قیادت اور انتظامیہ کی طرف سے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے سیلابی پانی نے تباہی مچا دی سینکڑوں دیہات زیر آب آ گئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ کسانوں کو کروڑوں کا نقصان سیلاب سے متاثرین سینکڑوں افراد کا منتخب سیاسی قیادت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کافی مرتبہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خاں اور حلقہ پی پی 127چوہدری منور علی گل کے پاس گے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے سیلابی پانی کی وجہ سے کالا پہاڑ کے قریب لینک روڈ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے روسول پور بھیگی ۔

(جاری ہے)

سکندر پور ۔کھوکھر سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گے اور ان کا آپس کا زمینی رابط منقعطح ہو گیا لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گے چارہ نہ ہونے کی وجہ سے جانور بھوکے مرنے لگے لوگوں کو مشکلات کا سامنا روسول پور بھیگی کے رہائشی محمود نے بتایا کہ ان کی 60ایکڑ دھان کی فصل مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگئی ہے اور اسی طرح دوسرے لوگوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں اس سلسلہ میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد خاں کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابط کیا تو انہوں نے فون اٹھانا گوارہ نہ کیا اور اسی طرح جب ڈی سی او سیالکوٹ کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابط کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بھی فون اٹھانا مناسب نہ سمجھا اور اسٹنٹ کمشنر ظہیر لیاقت نے بھی اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فون اٹھانے کی زحمت نہ کی جس کی وجہ سے تمام بڑوں کا موقف معلوم نہ ہو سکا

متعلقہ عنوان :