یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں 3830افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

پیر 8 اگست 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں تعینات 3830افراد تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے ان افراد کو سیاسی بنیاد پر بھرتی کرتے وقت قواعد و ضوابط اور قانون کی شدید خلاف ورزیاں کی گئی تھیں۔ حکومت نے گریڈ 2سے گریڈ16تک ہزاروں افراد کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کر لیا ہے ۔آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ہیلپر اور لوڈر کی100آسامیوں کی تشہیر کر کے 430افراد کو زائد بھرتی کیا گیا تھا۔

اے ایس ایم گریڈ 5کی 500آسامیوں کی تشہیر کر کے 183افرد کو زائد بھرتی کیا گیا ہے جبکہ ریکارڈ کیپر 23زائد بھرتی ہوئے ہیں۔ ڈی ای او گریڈ 9میں15افراد زائد بھرتی کیا گیا ہے جبکہ آڈٹ اسسٹنٹ کی آسامیوں پر 18افراد کو زائد بھرتی کیا گیا جبکہ گریڈ 14میں15افراد زائد بھرتی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ بھرتیاں ایبٹ آباد ریجن، اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور، کوئٹہ ، سرگودھا اور سکھر ریجن میں کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ایریا منیجر کی پوسٹ پر 13افراد غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے جو ایریا منیجر ہیں ۔ 32افراد زائد بھرتی ہوئے تھے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افیسر 2افراد زائد بھرتی ہوئے ہیں۔ سیلز مین کی آسامی پر 225افراد قواعد کے خلاف بھرتی ہوئے ہیں اسسٹنٹ سیلز مین 305افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں ہزاروں افراد کی غیر قانونی بھرتیوں بارے بحث کا آغاز کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ نیب کو ارسال کیا جا سکتا ہے۔