امریکا میں پیزا فراہم کرنے والی پہلی اے ٹی ایم مشین

پیر 8 اگست 2016 16:43

اوہایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) کبھی وقت بے وقت بھوک لگ جائے تو اس کے لئے امریکی یونیورسٹی میں ایک انوکھا تجربہ کیا گیا ہے جہاں اے ٹی ایم مشین لگائی گئی ہے جو چند ڈالر ڈالنے پر گرما گرم پیزا فراہم کرتی ہے۔زاویئر یونیورسٹی نے فرانسیسی کمپنی پالین کے اشتراک سے ڑیو ہوف ڈائننگ ہال کے باہر پیزا اے ٹی ایم بنایا ہے جو شمالی امریکا میں پیزا کی پہلی اے ٹی ایم مشین ہے اور اس میں ایک وقت میں 70 پیزا رکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشین 24 گھنٹے پیزا فراہم کرتی ہے اور صرف دس ڈالر ادا کرنے پر پہلے سے موجود کچا پیزا پکا کر، اس کے ٹکڑے کرکے اور ڈبے میں بند کرکے فراہم کرتی ہے۔ اس عمل میں صرف تین منٹ لگتے ہیں۔مشین میں 4 سے 5 طرح کے مختلف پیزا رکھے جاسکتے ہیں، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بعد ایک روبوٹ نظام پیزا کو اوون میں رکھ کر گرم کرتا ہے اور اس کے ٹکڑے کر کے ڈبے میں بند کرنے کے بعد عین اسی طرح باہر آتاہے جیسے مشین سے رقم نکلتی ہے۔فرانس کے پالین کمپنی نے یہ پیزا مشین بنائی ہے۔ کمپنی کے مطابق اے ٹی ایم ایک عرصے سے موجود ہیں لیکن پیزا اے ٹی ایم کی تیاری میں بہت چیلنج تھا۔ اسی لئے اے ٹی ایم مشین کا سائز ایک چھوٹی الماری جتنا ہے