اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم اور انجن میں خرابی کے باعث اسے واپس اسلام آباد بلوا لیا گیا

پیر 8 اگست 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پائلٹ نے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو لے کر سکردو جا رہی تھی کہ طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم اور انجن میں خرابی کے باعث اسے واپس اسلام آباد بلوا لیا گیا۔

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا تاہم اس دوران وہ رن وے سے پھسل گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :