نواز شریف حکومت نے بنکوں سے500ارب کے قرضے حاصل کر لئے

سب سے زیادہ قرضہ نیشنل بینک آف پاکستان سے61ارب کا قرضہ حاصل کیا گیا

پیر 8 اگست 2016 16:46

نواز شریف حکومت نے بنکوں سے500ارب کے قرضے حاصل کر لئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) نواز شریف حکومت نے2015ء میں174ارب 62کروڑ روپے کا قرضے حاصل کئے ہیں سب سے زیادہ قرضہ نیشنل بینک آف پاکستان سے61ارب کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت نیش ارٹ ٹرم قرضے 36978ملین روپے حاصل کیا تھا جبکہ لانگ ٹرم بنیاد پر خزانے سے 77302ملین روپے حاصل کیا گیا تھا۔

اثاثے جو لیز پر فراہم کر رکھے ہیں ان پر 20ارب43کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے گئے ہیں جبکہ ٹی ایف سی اور سکوک بانڈز کے نام پر 39ارب 91کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ فلیٹ قرضے کی مالیت 21ارب 31کروڑ جبکہ نان فلیٹ لون 153ارب روپے حاصل کئے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال2014ء کو 161ارب33کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے گئے تھے جبکہ 2013ء میں162ارب 70کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے گئے تھے2012ء میں162ارب 85کروڑ جبکہ 2011ء میں144ارب کے قرضے حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5سالوں میں وفاقی حکومت نے805ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ سب سے زیادہ قرضے نواز شریف حکومت نے حاصل کئے ہیں ان کے دور میں قرضوں کی مالیت500ارب روپے کے خزانے حاصل کئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دو سالوں میں 300ارب کے قرضے حاصل کئے ہیں یہ صرف اور صرف اندرونی قرضے ہیں بیرونی قرضے اور امداد ان قرضوں سے علیحدہ ہیں ۔