قومی اسمبلی کے این اے 162ضلع ساہیوال کے ریٹرننگ افسر کا تقرر،19 ستمبر کو پولنگ ،کاغذات نامزدگی 16/15اگست کو وصول کیے جائینگے، شیڈول جاری

پیر 8 اگست 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162ضلع ساہیوا ل کے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر ڈسٹرکٹ الیکشن افیسر ساہیوال رانا عبدالغفار کو چیف الیکشن کمشنر آف پاکستا ن نے مقرر کر دیا ہے اور انہوں نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق 15اگست اور 16اگست کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے 18اگست اور 19اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور اعتراضات بھی وصول کیے جائینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 26اگست کو امیدواروں کی فہرست لگا دی جائیگی اور 26اگست کو ہی امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیگے اور 19ستمبر کو پولنگ ہوگی ۔ یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :