تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی ظفر اقبال کے خلاف 45ہزار روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج

پیر 8 اگست 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی ظفر اقبال کے خلاف 45ہزار روپے کی رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانید ار ظفر اقبال نے چک 9-123ایل کے زمیندار محمد سرور کے خلاف بوگس ریکارڈ بنانے کے مقدمہ سے اسے بیگناہ کرنے کا جھانسہ دیکر رشوت لے لی اور بیگناہ بھی نہ کیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کے حکم پر انکوائری کے بعد رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :