قومی اسمبلی نیشنل ہیلتھ،ہاؤس اینڈ لائبریری،دفاعی پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے ،

پیر 8 اگست 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی نیشنل ہیلتھ،ہاؤس اینڈ لائبریری،دفاعی پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج بروزہ منگل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے ، قومی اسمبلی کے میڈیا ڈائریکٹور یٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ کا اجلاس چیرمین خالد حسین مگسی کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر بحث کی جائے گی جبکہ ڈریپ ترمیمی بل 2016کے مسودے پر بھی غور کیا جائے گاقومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کا اجلاس ڈپٹی چیرمین سینٹ مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا اجلاس میں سی ڈی اے حکام کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر ہونے والی پیش رفت سے اگاہ کریں گے قومی اسمبلی کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی کی کمیٹی کا اجلاس چیرمین ملک شاکر بشیر اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں پلانٹس بریڈرز رائٹ ترمیمی بل 2016پر غور کیا جائے گا قومی اسمبلی دفاعی پیداوار کا اجلاس چیرمین خواجہ سہیل منصور کی سربرہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں اسلحہ کی تجارت کے معاہدے پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔