چیف جسٹس آف پاکستان کی کو ئٹہ دھما کے کی مزمت

پیر 8 اگست 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بد ترین دہشتگردی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملک بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے دیگر ججز نے کوئٹہ دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :