قع سیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقدامات کیے جائیں

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:49

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء ) متو قع سیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقدامات کیے جائیں ، سیلاب سے متعلقہ تمام اقدامات ایس او پی کے مطابق ہو ں ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ستلج ، آبی نہروں م،آبی راجباو ں کی متواتر طور پر کڑی نگرا نی کی جائے ، متوقع سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران ، محکمہ انہار کے افسرا ن اور دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران باہمی ربط و رابطہ کے زریعے فول پروف انتظامات کریں اور دریائے ستلج ، آبی نہروں ،آبی راجباو ں کی مانیٹرنگ کویقینی بنائیں ، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے تساہل ، لاپر واہی اور کو تاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں اے ڈی سی عارف عمر عزیز ، اے سی پاکپتن اشفاق الر حمن ، اے سی عارفو لا طارق حسین بھٹی ، ڈی او سی حامد نا صر گو رایہ ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی ایف سی قسور بٹ ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر لبنی جبار ، ٹی ایم او ملک جاوید اسلم سمیت دیگر متعلقہ ادرو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ، اس مو قع پر اے ڈی سی عارف عمر عزیز نے متوقع سیلاب کے پیش نظر کیے جانے و الے اقدامات کے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ،ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اپنی اپنی تحصیلو ں کا ازسر نو دورہ کریں اور دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیو ں کی کڑی نگر انی کریں تاکہ سیلاب آنے پر ان آبادیو ں کے مکینو ں کو محفو ظ مقام پر منتقل کیا جا سکے ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہہ محکمہ انہار کے افسران سے حفاظتی بندو ں کو مضبو ط بنانے اور سیلابی صورتحال کا متواتر طور پر جائزہ لیں ،انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مون سون کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے اور محکمہ انہار کے ساتھ ہمہ وقت منسلک رہیں ، محکمہ انہار کے افسران دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو نے پر فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں، انہو ں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ سیلاب کے ایام میں سانپ کا ٹنے کی ویکسین ، اور دیگر ابتد ائی طبی امد اد بہم پہنچانے کے سلسلہ میں مو ثر اقدام کریں، انہو ں نے ڈی او لائیو سٹاک کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ ڈینگی اور کانگو و ایر س سے متعلق مو ثر طور پر آگاہی مہم چلائیں ، تمام اداروں کے افسران پی ڈی ایم اے کی ہد ایات پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، انہو ں نے کہا کہ مون سون کے دوران نکا سی آب اور شہر یوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بروقت اقدام کر یں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے تنا ظر میں ریلیف کے کامو ں کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :