ڈی سی او عرفان احمد سندھو کی ہد ایات پرڈی او سپورٹس فیصل عمر ان و ٹو نے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف کھیلو ں کے مقابلہ جات کا شیڈول اور ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

Malik Usman ملک عثمان پیر 8 اگست 2016 16:49

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اگست - 2016ء ) ڈی سی او عرفان احمد سندھو کی ہد ایات پرڈی او سپورٹس فیصل عمر ان و ٹو نے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف کھیلو ں کے مقابلہ جات کا شیڈول اور ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ، تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں انٹر کلب والی بال ٹورنا منٹ8 اگست سے10 اگست تک گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ فریدیہ کالج میں ، انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ 9 اگست سے14 اگست تک الہلا ل فٹ بال کلب عارفو لا میں ، انٹر کلب ہاکی ٹو رنا منٹ 11 اگست سے 14 اگست تک پلے گر اونڈ میں ، جو ڈو کر اٹے ( تائیکو و انڈو ) 14 اگست کو پلے گر وانڈ میں ،والی بال میچ (گر لز ) 15 اگست کو گورنمنٹ کالج بر ائے خو اتین پاکپتن میں ،کرکٹ میچ 16 اگست کو پلے گراو نڈ میں ، انٹرکلب بیڈ منٹن ٹورنا منٹ 17 اگست سے 18 اگست تک آفسیر کلب عارفو لا میں ،کبڈی میچ 19 اگست کو پلے گر و انڈ پاکپتن میں کھیلا جائیگا، ڈی اوسپورٹس فیصل عمر ان وٹو نے کہا کہ یوم آزدی پاکستان کی تقریبات کو شایان شان سے منایا جائے گا اور تمام مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات مقررہ ٹائم پر4:00 بجے آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :