نوواک جوکووچ اولمپکس کے پہلے ہی رانڈ میں شکست کھا گئے

پیر 8 اگست 2016 16:50

نوواک جوکووچ اولمپکس کے پہلے ہی رانڈ میں شکست کھا گئے

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اولمپکس کے پہلے ہی رانڈ میں شکست کھا گئے جبکہ فٹبال میں جرمنی اور کوریا کا میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریو اولمپکس کے فٹبال ایونٹ میں عالمی چیمپئن جرمنی کو شدید دھچکا لگا، جنوبی کوریا نے اسے ٹف ٹائم دیا،ایشین ٹیم نے برتری حاصل کی جسے جرمن نے پہلے ہی ہاف میں برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں کھیل مزید تیز ہو گیا، کبھی جرمنی نے گول بنایا تو کبھی کوریا نیجرمن ٹیم آخری لمحات میں تیسرا گول بنا کر شکست سے بچ پائی۔

ادھر ٹینس کے مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ، عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ پہلے ہی راونڈ میں ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو سے شکست کھا گئے۔ویمنز کے ڈبلز ایونٹ میں امریکا کی ولیمز سسٹرز کو بھی پہلے ہی راونڈ میں شکست ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :