دبئی: ٹریفک پولیس کا حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیوروں کے لیئے سخت قوانین کے اجرا کا منصوبہ

پیر 8 اگست 2016 17:28

دبئی: ٹریفک پولیس کا حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیوروں کے لیئے سخت ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): متحدہ عرب امارات میں بڑھتے ہوئے حادثات کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں پر سخت جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ سیف المضروعی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم آئندہ کچھ روز میں شہر کی کئی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر سخت جرمانے عائد کرنے کے بارے میں منصوبندی کر رہے ہیں۔

2016کے پہلے چھ ماہ میں مختلف حادثات میں 112افراد جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 2015 میں اسی عرصے کے دوران 77افراد جانبحق ہوئے تھے۔ المضروعی نے بتایا کہ دبئی ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کا پتہ چلانے کے لیے نیا سسٹم اپنایا ہے ۔ جس سے کسی بھی تیز رفتار گاڑی کو ٹریس کرنے میں آسانی ہوگی ۔