سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک و انسانیت کے دشمن ہے،دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا، بیان

پیر 8 اگست 2016 17:30

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے اس دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس کو دہشت گردی کی شر مناک اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس قسم کی بزدلانہ کا روائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عز م کااعادہ کیا کہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلا ف آپر یشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کاروائیو ں میں ملوث عناصر اﷲ کے غضب سے خود کو نہیں بچا پائیں گے اور بہت جلد انہیں کیے کی سزا مل کر رہے گی ۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سو گوار خاندانوں سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قو م ان کے دکھ میں برابر کی شر یک ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔