سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت
دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک و انسانیت کے دشمن ہے،دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا، بیان
پیر 8 اگست 2016 17:30
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے اس دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس کو دہشت گردی کی شر مناک اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس قسم کی بزدلانہ کا روائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس عز م کااعادہ کیا کہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلا ف آپر یشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کاروائیو ں میں ملوث عناصر اﷲ کے غضب سے خود کو نہیں بچا پائیں گے اور بہت جلد انہیں کیے کی سزا مل کر رہے گی ۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سو گوار خاندانوں سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قو م ان کے دکھ میں برابر کی شر یک ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.