حکومت پاکستان کی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی ٗپرویز رشید کی دھماکے کی مذمت

دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ٗ بیان

پیر 8 اگست 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں وکلاء اور میڈیا کارکنوں سمیت معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل بربریت ہے اور دہشت گرد حملہ میں ملوث مجرم امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور امن کے دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کیساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :