معصوم لاگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں‘ مسلم لیگ (ن)

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں‘پرویز ملک،خواجہ عمران

پیر 8 اگست 2016 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ دھماکے کے نتیجہ میں بلوچستان با رکے صدر بلاول انور کاسی سمیت دیگر کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لاگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے کوئٹہ دھماکے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ملک اور انسانیت کے دشمنوں کو سی پیک پراجیکٹ نہیں بھاتاوہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ضرب عضب اپریشن کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، انشاء اﷲ کامیاب نہیں ہونگے قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلایہ دیوار ہے اور پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے،ضرب عضب اپریشن نے دہشت گردوں کی کم توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم چلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،یہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں جو چاہیں کرلیں ،پاک چائنہ تعلقات اور’’ سی پیک‘‘ پراجیکٹ میں انشاء اﷲ رخنہ نہیں ڈال سکتیں۔