سانحہ کوئٹہ: وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا اظہار رنج و غم
پیر 8 اگست 2016 17:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کوئٹہ بم دھماکہ میں وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بدترین اور سفاکانہ دہشت گردی کے اس واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون دانوں، میڈیا اور متاثرہ عام شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو تو جنگ کے دوران دشمن بھی نشانہ نہیں بناتا لیکن کوئٹہ میں ہسپتال کے علاوہ وکلاء برادری اور ان کے رہنماؤں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سانحہ کے پیچھے کارفرما بیرونی ہاتھ اور دشمن ملک کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.