بارش کے بعد انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سے صنعتیں شدید متاثر ہورہی ہیں، زاہد سعید
اربوں روپے کے برآمداتی آرڈر متاثر ہورہے ہیں، عملہ وقت پر نہیں پہنچ پارہا، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، صدر کاٹی کا مطالبہ
پیر 8 اگست 2016 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر زاہد سعید نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد سڑکوں کی تباہ حالی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں شدید متاثر ہوئی ہیں، صنعتی علاقوں میں برسات کے بعد انفرااسٹرکچر کی بد حالی کے باعث برآمدات کے آرڈر متاثر ہونے کا خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں روزانہ 15لاکھ افراد روزگار کے لیے آتے ہیں جبکہ صنعتی علاقے کی جانب آنے والے راستوں پربارش کا پانی کھڑا ہونے اور ملحقہ سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے فیکٹریوں کے عملے اور مال بردار گاڑیوں کو آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔
زاہد سعید کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے کی بندش کے باعث کورنگی صنعتی علاقے کی جانب آنے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے نہ تو عملہ وقت پر کام کے لیے پہنچ پارہا ہے اور ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے کہا کہ ملیر ندی میں ہونے والی ڈمپنگ سے کورنگی صنعتی علاقے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں، اس علاقے میں کچرے اور ملبے کی ڈمپنگ کے باعث کازوے متاثر ہوتا ہے جب کہ شدید بارش کی صورت میں کورنگی صنعتی علاقے سمیت ملحقہ آبادیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی، اس حوالے سے حکام کو آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن ہونے والی ڈمپنگ کو ہٹانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.