کوئٹہ سول اسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پیر 8 اگست 2016 17:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ سول اسپتال میں دہشتگردی کے واقعے میں نجی ٹی وی چئنلز کے کیمرامین شہزاد اور محمود خان کے شہادت سمیت دیگر صحافیوں اور کیمرانوں کے زخمی ہونے والے واقعے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، سینیئر نائب صدر طارق درانی، سلامت ابڑو، احسان جونیجو، یاسین ابڑو، محمد علی بہلیم، اکبر قائم خانی،حق نواز بھٹو، تیمور جتوئی، عابد عباسی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے بم دہماکے میں نجی ٹی وی چیئنلز کے دو کیمرا مین شہزاد خان اور محمود خان نے شہادت کا جام نوش کیا جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال صحافیوں اور کیمرامینوں کو رپورٹنگ کے دوران بلٹ بروف جیکٹس اور دیگر احتیاطی ساز و سامان فراہم نہیں کیے جس کے باعث ایسے واقعات میں عام شہریوں کے ساتھ صحافی اور کیمرامین بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ کوریج کے دوران صحافیوں کو بلٹ بروف جیکٹس سمیت دیگر ساز و سامان فراہم کرکے انہیں تحفظ فراہم کرکے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :