حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں،شیخ رشید

پیر 8 اگست 2016 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی اور منصوبہ بندی نہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی کا کوئی کالج نہیں اگر ہم دنیا کے نقشے پر دیکھیں تو صرف پاکستان ہی محفوظ اسلامی ملک ہے پاکستان کو لاحق اندرونی خطرے کو ملی یکجہتی کونسل ہی ختم کر سکتی ہے تاہم حکومت کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا

متعلقہ عنوان :