آرمی چیف کا کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ

ز خمیو ں کی عیا دت کی ، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،جنرل راحیل شریف

پیر 8 اگست 2016 17:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں ہونیوالی دہشتگردی کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا کمانڈ سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا اس موقع پر آرمی چیف نے زخمیوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے آپ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی دہشتگردوں کو نیست و نابود کردیا جائے گا