ہانگ کانگ اور چین کے حصص میں اضافہ ہوگیا

پیر 8 اگست 2016 17:47

ہانگ کانگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) ہانگ کانگ اور چین میں حصص میں پیر کے روز اضافہ دیکھا گیا،یہ صورتحال وال سٹریٹ سے مضبوط اضافے کے پیش نظر سامنے آئی جیسا کہ جولائی میں امریکی معیشت میں مزید توقع سے زیادہ مواقع پیدا ہونے کی خبریں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس1.51فیصد یا333.51پوائنٹس اضافے کے ساتھ22479.60پر بند ہوا۔بنچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس 0.93فیصد یا27.58پوائنٹس اضافے کے ساتھ3004.28پر بند ہوا۔شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری سٹاک ایکسچینج ہے1.06فیصد یا20.65پوائنٹس اضافے کے ساتھ1962.26پر بند ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :