نیپال، 6افراد پر مشتمل ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا

پیر 8 اگست 2016 17:49

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) نیپال میں6افراد پر مشتمل ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی کمپنی فیشتائل ائر لائن کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع گورکھا سے کھٹمنڈو کے لئے روانہ ہونیوالا اسکا ہیلی کاپٹر نائن این آکا کا گزشتہ روز اچانک ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے جو کہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان یادیو کوڑالہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :