بھارت، ٹریفک حادثہ ، دس افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی

پیر 8 اگست 2016 17:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) بھارت میں ٹریفک حادثے میں دس افراد ہلاک جبکہ30سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع سہار انیوء میں زائرین کو لیجانیوالی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی حادثے میں دس افراد موقع پر ہلاک جبکہ30زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں