ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کی ممکنہ سیلاب پر پریس بریفنگ طوفان و بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی

پیر 8 اگست 2016 17:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کی جانب سے آنے والے ممکنہ سیلاب پر پریس بریفنگ کے لئے ملتان کے صحافیوں کو تین بجے مدعو کیا گیا تاہم طوفان بارش کے باعث پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ۔ ڈی سی او کی سیلاب سے متعلق پریس بریفنگ سے قبل طوفانی بارش کے باعث ملتان شہر میں سیلابی صورت حال دیکھنا میں آئی اور شہر بھر میں کمشنر آفس ، ڈی سی او آفس ، ڈسٹرکٹ بار کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں پر تین تین فٹ پانی جمع ہو گیا ۔

سیلاب آنے سے قبل ہی ملتان شہر میں سیلاب آ گیا ۔اس طوفانی بارش کے نتیجے میں سینکڑوں بوسیدہ مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ متعدد افراد کے زخمی و ہلاک ہونے کا خدشہ ہے طوفان اتنا شدید تھا کہ درخت زمین سے اکھڑ کر گاڑیوں میں جا گرے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

شہر کے دوسری کالونیوں کی طرح وحدت کالونی میں بھی تین تی فٹ پانی بھر گیا اس موقع پر واسا حکام نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا ہم طوفانی بارش کے باعث شہر بھر میں سیوریج کا نظام مفلوج ہو گیا تاہم ڈسپوزل پمپ چلا دیئے ہیں اور ہم خود دفتر میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں تاہم ڈسپوزل پمپ چلنے سے تین چار گھنٹوں میں پانی کی سطح کم ہونے کا امکان ہے ۔

طوفانی بارش کے باعث سینکڑوں گاڑیاں وائرنگ میں آگ لگنے کے باعث بند ہو گئیں ۔عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے قبل طوفانی بارش کے باعث کے ڈی سی او ملتان نے پریس کانفریس منسوخ کر دی

متعلقہ عنوان :