خود کش حملے حکومت کی ناکامی کی علامت ہیں ،دھرنوں اور احتجاج سے نواز شریف کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ، رانا نثار راٹھ

پیر 8 اگست 2016 17:53

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 161کے چیف کوآرڈی نیٹر رانا نثار راٹھ نے کہا کہ خود کش حملے حکومت کی ناکامی کی علامت ہیں ،دھرنوں اور احتجاج سے نواز شریف کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ،بلکہ ہماری جدوجہد حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے ،نواز حکومت نے جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت قائم کررکھی ہے ،جہاں نواز شریف کے سوا سب کا احتساب ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ ملک کو لوٹ رہا ہے ،قوم احتساب لیکر چھوڑے گی ،تاریخی احتجاج ریلی نے ثابت کردیا ہے کہ کارکن پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں ،تحریک انصاف عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کررہی ہے ،حکمران ٹی او آرز پر توجہ دیں ،ریلی حکمرانوں کیخلاف کھلا ریفرنڈم ہے ،ہماری تحریک کے آگے حکمران زیادہ دیر ٹک نہیں سکیں گے ،کرپٹ اور نااہل حکومت کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،کرپشن اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ،لٹیروں سے قوم کو نجات دلا کر دم لیں گے ۔