کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کا اضافہ، 10 کروڑ کے قریب شیئرز کا کاروبار

پیر 8 اگست 2016 17:53

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیز ی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب انڈیکس 39 ہزار 476 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے کاروبار میں 9 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 230 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار 74 روپے رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا اور اس دوران 174 کمپنیوں کے شیئرز کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوا جبکہ 159 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں کم ہوئیں اور 20 کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔۔

متعلقہ عنوان :