سینٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کا اجلاس کوئٹہ دھماکے میں چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے بیٹے کے زخمی ہونے کے باعث ملتوی

پیر 8 اگست 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے بیٹے کے کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سینٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں پیر کے روز منعقد ہونا تھا لیکن کوئٹہ میں صبح سویرے دہشت گردی کے واقعے میں سینٹ کی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے بیٹے بھی زخمی ہو گئے جس کے باعث ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کوئٹہ روانہ ہو گئے ،اس وجہ سے سینٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :