وزیر دفاع خواجہ آصف کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا‘ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا،خواجہ آصف

پیر 8 اگست 2016 18:01

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ اقدام سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا‘ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ خواجہ آصف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گی