ڈاکٹروں پر غفلت سے مریضہ کی ہلاکت کا الزام

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 8 اگست 2016 18:03

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 08 اگست۔2016ء )ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں خا تو ن ڈاکٹر و ں کی مبینہ غفلت کے باعث جا ں بحق ہو گئی جس پر لواحقین نے شدید احتجکاج کیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایک وارڈ میں لا لیا ں کی خا تو ن را نی بی بی کو لا یا گیا مبینہ طور پر 24گھنٹے گذ ر جا نے کے باوجو د ڈاکٹر و ں نے اس کی دیکھ بھا ل نہ کی اور لواحقین ڈاکٹر و ں کے پیچھے بھا گتے رہے ۔

(جاری ہے)

لواحقین کا الز ا م ہے کہ وہ ڈاکٹر و ارڈ میں مو جو د ہی نہ تھے جب کہ وہ عملہ کی منت سماجت کر تے رہے جب رانی بی بی تڑپ تڑ پ کر جا ں بحق ہو گئی تو ہسپتا ل کے عملے کے ہا تھ پا ؤ ں پھول گئے اور اس کے اہل خانہ کے غم و غصے کے خو ف سے انہو ں نے مر د ہ رانی بی بی کو ٹیکے لگا نا شروع کر دیئے اور ادویات بھی منگوا لیں اس دوران لواحقین کو علم ہو گیا کہ ان کی خا تو ن تو فو ت ہو چکی ہے جس پر انہو ں نے شد ید احتجاج کیا اور رانی بی بی کی میت کو لے کر چلے گئے جب کہ دوسری طر ف ہسپتال انتظامیہ نے غفلت اور لا پرواہی کے الز ا ما ت کو مستر د کر دیا اور ان کا کہناہے کہ ہم نے لواحقین کو مطمئن کر کے بھیجا ہے اور انہو ں نے ہما ر ے خلا ف کسی قسم کی کاروائی نہ کر نے کا یقین دھا نی بھی کروائی ہے ۔