آرمی چیف کا بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت
حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے ،ملک بھر میں کہیں بھی دہشتگردوں کو پکڑنے کے مجاز ہونگے،دہشتگرد کے پی کے میں شکست کے بعد بلوچستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، جنرل راحیل شریف کا سیکیورٹی اجلاس سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 18:04
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے اور ملک بھر میں کہیں بھی دہشتگردوں کو پکڑنے کے مجاز ہونگے،دہشتگرد کے پی کے میں شکست کے بعد بلوچستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری،چیف سیکرٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو شکست ہوئی ہے اب دہشتگردوں کی توجہ بلوچستان کی طرف ہوگئی ہے،حملہ خصوصی طور پر اقتصادی راہداری کیخلاف کیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔
آرمی چیف نے بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کیخلاف کا رروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے۔آرمی چیف نے کہاکہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو حساس ادارے ملک میں کہیں بھی پکڑ سکتے ہیں اور دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے ملک بھر میں خصوصی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.