چین میں موروثی امراض کا پتہ چلانے اور مؤثر علاج کے لئے نوزایئدہ بچوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائیگا

پیر 8 اگست 2016 18:04

شنگھائی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) چین میں موروثی امراض کا قبل ازوقت پتہ چلانے اور مؤثر علاج کے لئے نوزایئدہ اورآئندہ پیدا ہونے والے بچوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈیٹا بیس چائینیز بورڈ آف جنیٹک کو نسلینگ اور شنگھائی یونیورسٹی کے فودان چلڈرن ہسپتال نے جیروم پراجیکٹ کے نام سے قائم کیا ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں چین میں ایک لاکھ نو زائیدہ بچوں کے جنیٹک ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے تمام اعدادوشمار اور وراثت میں منتقل ہونے والی بیماریوں کے ٹیسٹنگ سٹینڈرڈز اور علاج کے نتائج ڈیٹا بیس میں رکھے جائیں گے جس سے وراثت میں منتقل ہونے والی بیماریوں کاپتہ چلانے اور علاج میں بہتری آئے گی ۔

اس ڈیٹا بیس سے ڈاکٹروں کو علاج کی حکمت عملی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :