سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزایافتہ 526 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈیپورٹیشن کا سامنا

پیر 8 اگست 2016 18:04

سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزایافتہ 526 غیر ملکی تارکین وطن کو ..

ریاض۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزاپانے والے 526 غیر ملکی تارکین وطن کو ان کے متعلقہ ممالک میں واپس بھجوا نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفری کے حوالہ سے بتایا کہ نئے پلان کے تحت سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے 833 افراد میں سے 526 کو سزائیں پوری ہونے کے بعدان کے متعلقہ ملک واپس بھجوادیا جائے گا ۔

ایک عدالتی دستاویز کے مطابق سزایافتہ دہشت گردوں کا زیادہ تر تعلق القاعدہ اور اخوان المسلمون سے ہے جن کو سعودی حکومت نے کالعدم تنظیمیں قرار دیا ہے ۔سزا یافتگان میں حوثیوں کے خیرخواہ اور ایران و بشارلاسد کے لئے سازشیں کرنے والے بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء سعودی حکام نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ڈائریکٹو ریٹ کی تحویل میں اس وقت 5176 افراد ہیں جن میں سے 4343 سعودی اور 47یمنی باشندے ہیں۔

متعلقہ عنوان :