عابدشیر علی واپڈا کی غفلت کے باعث بجلی کابھاری بھرکم بل موصول ہونے پر خود کشی کرنے والے ٹیکسلا کے شہری کے گھر پہنچ گئے

بیوہ سے داد رسی کی اور خود کشی کرنے والے شخص کیلئے دعائے مغفرت ،وزارت کی جانب سے متاثرہ خاندا ن کے لئے مالی معاونت کا اعلان ،غفلت برتنے پر واپڈا ٹیکسلا بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اہلکار معطل مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کو فوری کاروائی کا حکم

پیر 8 اگست 2016 18:05

ٹیکسلا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ، واپڈا کی غفلت کے باعث بجلی کابھاری بھرکم بل موصول ہونے پر خود کشی کرنے والے ٹیکسلا کے شہری کے گھر پہنچ گئے،بیوہ سے داد رسی کی اور خود کشی کرنے والے شخص کے لئے دعائے مغفرت کی ،وزارت کی جانب سے متاثرہ خاندا ن کے لئے مالی معاونت کا اعلان ،غفلت برتنے پر واپڈا ٹیکسلا بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اہلکار معطل ، مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کو فوری کاروائی کا حکم دے دیا،اپنے دورہ ٹیکسلا کے دوران متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ، میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں پر ظلم کا پہاڈ ڈھانے والے محکمہ واپڈا میں موجود غنڈوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا،جن کے ظلم و زیادتی کی بناپر کئی خاندان برباد ہوچکے ہیں،جبری دہشتگردی کا خاتمہ اپنے محکمہ سے کریں گے،انکا کہنا تھا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی، ان افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے،محکمانہ ظلم وستم کو خٹم کریں گے،انھوں نے بتایا کہ یہ انکی سرپرائز وزٹ ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹیکسلا کے شہری کی خود کشی کا دل ہلا دینے والا سانحہ ہے جو بجلی کے بھاری بل اوور بلنگ کے باعث اس دنیا سے چلا گیا،ان لوگوں کو ہتکڑیاں لگیں گی یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ ہم مظلوموں کی آو از ہیں ،محکمہ سے غنڈہ گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،ان کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اوور بلنگ کر رہے ہیں انھیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا نا جانے کتنے خاندان انکے عتاب کا نشانہ بن چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی کفالت کی ذمہ داری آئیسکو کی ہوگی،ان کہا کہنا تھا کہ جن جن شہریوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انکا بھرپور ازالہ کیا جائے گا،یاد رہے کہ چند روز قبل ٹیکسلا کے ایک کسان ارشد ولد علی محمد جو کہ حاجی سعید اختر کی دس کنال زمین پر کاشتکاری کرتا تھا زرعی ٹیوب ویل کے میٹر کے360یونٹ کابجلی بل واپڈا نے ایک لاکھ چار ہزار بھیج دیا ،متوفی نے واپڈا آفس سے رابطہ کیا اور کئی بار چکر لگانے کے باوجود بل درست نہ کیا گیا ایک کلرک سے لیکر ایکسئین تک متوفی نے رسائی حاصل کی مگر بل پھر بھی درست نہ ہوا الٹا واپڈا اہلکاروں نے بجلی کا بل درست کرنے کے لئے رشوت مانگ لی، ارشد محمود جوکہ پہلے ہی غربت کی وجہ سے سخت پریشان تھااس نے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود فصلوں پر سپرے کی جانے والی کیڑے مار دواپی لی جب اسکی حالت غیر ہونے لگی تو اسے فوری طور پر کرسچین ہسپتال لایا گیا جبکہ بعد ازاں حالت بگڑنے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں وہ ایک دن موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا ، ادہر خبروں کی اشاعت کے بعد وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر عی نے اسکا نوٹس لے لیا واپڈا کے عتاب کا نشانہ بننے والے ارشد کے گھر واقع ریلوے پھاٹک نذد چمڑہ کارخانہ پہنچ گئے،اور بیوہ سے اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کی مکمل مالی معاوت کا اعلان کیا،بعد ازاں وزیر مملکت ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گنودل کے دفتر پہنچ گئے جہاں انھوں نے غفلت برتنے والے واپڈا بلنگ ڈیپارٹنت کے اہلکاروں کے خلاف فوری مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا ، وہاں موجود شہریوں نے انھیں بتایا کہ یہاں رشوت کا بازار گرم ہے مٹھی گرم کرنے پر کام ہوتے ہیں جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے واپڈا ٹیکسلا کے سات ذمہ داران اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا،وزیر مملکت پانی و بجلی کی ٹیکسلا آمد پر واپڈا کے اہلکاروں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہر کوئی اپنی جان خلاصی کے لئے متحرک نظر آرہا تھا۔

متعلقہ عنوان :