اردو ایک مضبوط ،منفرد اور مرکزی حیثیت کی حامل زبان ہے،تحریک آزادی و تحریک پاکستان میں اردو انتہائی اہمیت کی حامل رہی
امریکن سکالر اینڈریو ایمسٹز کاا نٹر یونیورسٹی کنسورشیم، پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیزکے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 18:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) امریکن سکالر اینڈریو ایمسٹزنے کہاہے کہ قیام پاکستان سے قبل حید ر آباد دکن میں اردو کو سرکاری زبان کی حیثیت حاصل تھی اردونہ صرف ایک قومی زبان بلکہ بین الاقوامی روابط میں بھی الگ مقام و حیثیت کی حامل ہے ۔ وہ پیرکو انٹر یونیورسٹی کنسورشیم، پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیر اہتمام نیشنل بک فاؤنڈیشن کے کانفرنس روم میں قومی زبان کی اہمیت اور بیرونی ممالک میں اردو کے عنوان سے منعقدہ مذاکرہ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔
مذاکرہ میں میزبانی کے فرائض فرحت آصف نور نے انجام دئے ۔اس موقع پر پرفیسر قیصرہ علوی ،اشرف انصاری ،محمد آصف ،مرتضیٰ نور ،شہزاد اقبال ، اور میڈیا کے نامور لوگوں سمیت اہل علم و ادب نے بھرپور شرکت کی ۔(جاری ہے)
مسٹر اینڈریو نے تحریک آزادی و تحریک پاکستان میں اردو کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغل اور انگریز حکمرانوں نے اپنے حکومتی مفادات کے لئے اردو کا بھرپور استعمال کیا انہوں نے کہا کہ اردو ایک منفرد، مضبوط اور مرکزی حیثیت کی حامل زبان ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قدیم تحقیق پر مبنی کتب سے اقتباسات بھی پڑھے جو اردو کی اہمیتر و افادیت کو اجاگر کرتے تھے ، مسٹر اینڈریو نے اپنی گفتگو میں ان بنیادی اسباب پر بھی روشنی ڈالی جن کی وجہ سے انہیں اس موضو ع پر لکھنے میں دلچسپی بڑھی ۔ نامور محقق و مصنف پروفیسر فتح محمد ملک نے صدارتی کلمات میں کہا کہ مسٹر اینڈریو ایمسٹز کے تھیسز میں کئی بنیادی پہلو اٹھائے گئے ہیں تاہم ان کے خیالات سے جزوی اتفاق کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ایک طویل تاریخ ہے ۔یہ اردو زبان کی اپنی طاقت ہے کہ جس نے اسے تحریک پاکستان کی زبان بنا دیا تھا پاکستان بعد میں وجود میں آیا مگر اردو اسکی قومی زبان پہلے بن گئی تھی ۔قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں حکومتوں نے جب عوام سے رابطہ کرنا چاہا تو اردو کا سہارا لیا اور اسے اہمیت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.