ڈی سی او محمد عثمان کا سگیاں پل نین سکھ کے علا قہ کا دورہ ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

پیر 8 اگست 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے سگیاں پل نین سکھ کے علا قہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ٹی ایم او (راوی ٹا ؤن)ملک ابرار اور دیگر افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے علا قہ میں صفائی ستھرائی کا جا ئزہ لیا۔نین سکھ علا قے میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہو نے کے علا وہ کوڑا کرکٹ بھی موجود تھا۔ڈی سی او لاہور نے ٹی ایم اے( راوی ٹا ؤن) کو ایک دن میں سیوریج کا پانی نکا لنے اور صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :