پی ٹی آئی کے رہنما شعیب صدیقی اور مسلم لیگ(ن)پی پی147کے سینئر نائب صدر زاہد اقبال بھٹی کی ملاقات

ترقی کے نام پر لوگوں کے مسائل میں اضافہ قابل مذمت ہے ،پنجاب حکومت میاں میر ہسپتال فنکشنل کرے ‘شعیب صدیقی

پیر 8 اگست 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور مسلم لیگ (ن) پی پی147کے سینئر نائب صدر زاہد اقبا ل بھٹی کی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شعیب صدیقی نے زاہد اقبال بھٹی سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاء کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ ہر درد دل رکھنے والا شخص موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہا ر کر رہا ہے 3برسوں میں بنیادی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے لاہور جیسے بڑے شہر میں ترقی کے نام پر لوگوں کے مسائل بڑھ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارلحکومت میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں افسوسناک حد تک غیر معیاری دکھائی دیتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر میاں میر ہسپتال کو فنکشنل کرے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دوبارہ باہر نکلے ہیں اور ہر محب وطن شہری اُن کا ساتھ دے گا شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122اور پی پی147کی ترقی کیلئے عبدالعلیم خان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بے شمار منصوبے مکمل کروائے اور اب دوبارہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال بھٹی نے ایم پی اے شعیب صدیقی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا برطانیہ سے آئے ہوئے اُن کے بھائی اسد اقبال بھٹی،محمد واصف، محمد وحید ،رانا جاوید ، مبین کمبوہ ،ناصر صدیقی ،ولیم بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔