کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے 48گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد ضلع وسطی میں ایمرجنسی کا نفاذ

پیر 8 اگست 2016 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے 48گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد ضلع وسطی میں ایمرجنسی کا نفاذ ۔بلدیاتی افسران و ملازمین کو کام نہ کرنے پر سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی فرید مصطفی نے ضلع کے چاروں زونز کے افسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے تمام مرکزی شاہراہوں ،اندورنی گلیوں کے ساتھ تمام کھیل کے میدانوں ،گرین بیلٹس کو کوڑے کرکٹ سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت ،گرین بیلٹوں کی تزئن و آرائش اور درختوں کی چھنٹائی کے کاموں کو فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ سڑکوں اور گلیوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور این جی اوز کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے نوجوانوں کی جسمانی نشونما کی سرگرمیوں کے آغاز کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی نے برساتی نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی جہاں معائنہ کیا وہیں شاہراہوں سے پتھاروں کے خاتمے کے لئے مہم کے آغاز کی ہدایت کی اور فرائض سے غفلت برتنے پر افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی بھی وارننگ دیدی ۔

متعلقہ عنوان :