پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کا تیل و گھی مل پرچھاپہ فیکٹری سیل

پیر 8 اگست 2016 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیوسی اے)کا ملک بھر میں غیرمعیاری اشیاء کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک فیکٹری جو کہ کورنگی، کراچی میں غیرقانونی طور پرچل رہی تھی ان کو کام بند کرنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں اور ہزاروں لیٹر گھی اور کھانے کا تیل جو کہ اسوقت کنٹینر میں بھر کر فیکٹری کے باہر جارہاتھا، کو روک کر سربمہر کردیاگیا۔

فرحان آئل پروڈکٹ کے پاس پی ایس کیوسی اے کا لائسنس بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں موجود برانڈ جس میں لکی خیبر، الحمزہ، رانی، شافی، بابوجی ، شہراز اورنجم شامل تھے کو بند کردیاگیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر جنرل،پی ایس کیوسی اے انجینئر محمد خالد صدیق نے کہا کہ غیرمعیاری اشیاء بنانے اور ذخیرہ کرنے والے خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ادھر لاہور میں علی کیبلز میں پی ایس کیوسی اے کے عملے کو یرغمال بنانے والے فیکٹری مالک کو سرکاری ڈیوٹی میں خلل ڈالنے پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پی ایس کیوسی اے کے ترجمان کے مطابق یہ مہم آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :