واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا

حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائی جائیگی ، پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال

پیر 8 اگست 2016 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا،حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائی جائیگی ، اڑھائی ارب کی لاگت آئے گی ، پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے شہر اکھاڑنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت واسا حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائے گا، تمام روٹ پر پری کا سٹ بوکس کلوٹ ڈرین سٹرکچر ڈالے گا،ڈرین سٹرکچر ڈالنے کیلئے روٹ پر کئی فٹ گہری کھدائی کرنا پڑے گی ۔

منصوبے پر اڑھائی ارب لا گت آئے گی،واسا نے منصوبے کا پی سی ون بنا کر پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس کی منظوری کے فوراً بعد ہی کام شروع کر دیا جا ئے گا۔ واسا کے مطابق منصوبہ سے حاجی کیمپ لکشمی چوک اور نابھا روڑ ، جین مندر چوبرجی اور شام نگر کے علاقوں کو واضح ریلیف ملے گا۔