واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا
حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائی جائیگی ، پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال
پیر 8 اگست 2016 18:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) واسا نے لاہور میں 13کلومیٹر طویل بارش کے پانی کے نکاس کا منصوبہ تیا رکر لیا،حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائی جائیگی ، اڑھائی ارب کی لاگت آئے گی ، پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق واسا نے شہر اکھاڑنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت واسا حاجی کیمپ سے براستہ لکشمی ،شام نگر اور راوی تک نئی ڈرین بنائے گا، تمام روٹ پر پری کا سٹ بوکس کلوٹ ڈرین سٹرکچر ڈالے گا،ڈرین سٹرکچر ڈالنے کیلئے روٹ پر کئی فٹ گہری کھدائی کرنا پڑے گی ۔
منصوبے پر اڑھائی ارب لا گت آئے گی،واسا نے منصوبے کا پی سی ون بنا کر پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس کی منظوری کے فوراً بعد ہی کام شروع کر دیا جا ئے گا۔ واسا کے مطابق منصوبہ سے حاجی کیمپ لکشمی چوک اور نابھا روڑ ، جین مندر چوبرجی اور شام نگر کے علاقوں کو واضح ریلیف ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.