وزیر خزانہ کا افغان سفیر کو ٹیلیفون ٗ پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی کے حوالہ سے خبروں کے بارے میں تبادلہ خیال
افغان حکومت نے ملک میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال
پیر 8 اگست 2016 18:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے ملک میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
(جاری ہے)
پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی کے حوالہ سے خبروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کے سفیر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ افغان حکومت نے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی اور پاکستانی روپیہ بھی دیگر کرنسیوں کی طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ قندھار میں افغان پولیس کے سربراہ نے پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.