وقاص شاہ قتل کیس ،ایم کیو ایم کے کارکن کو سزائے موت سنادی گئی

قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کارکن آصف علی کواندرون سندھ سے گرفتار کیا گیاتھا

پیر 8 اگست 2016 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کارکن ملزم سید آصف علی کو سزائے موت سنادی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم سیدآصف علی کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

پندرہ مارچ سال دو ہزار پندرہ میں رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا تو جمع ہونے والے کارکنان کے احتجاج کے دوران فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا۔قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کارکن آصف علی کواندرون سندھ سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی افسران کے مطابق وہ واقعے کے وقت نائن زیرو پر موجود تھا لیکن بعد میں فرار ہوگیا۔ کیس کی تفتیش میں عینی شاہدین اور میڈیا کی ریکارڈ کی گئی فوٹیج کی مدد بھی لی گئی۔